گڑھی خیرو فوڈ گودام سے 88 ہزار گندم کی بوریاں غائب

محکمہ خوراک کی کارروائیاں، گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد

فوٹو: فائل


جیکب آباد: سندھ کے ضلع جیکب آباد میں گڑھی خیرو فوڈ گودام سے 88 ہزار گندم کی بوریاں غائب کر دی گئیں۔

اینٹی کرپشن پولیس نے گودام پر چھاپہ مارا تاہم گڑہی خیرو فوڈ گودام کا انچارج نادر مگسی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (ڈی ایف سی) روشن پنہور نے کہا کہ گڑہی خیرو فوڈ گودام میں ایک لاکھ 19 ہزار 110 بوریاں موجود تھی لیکن اب گودام سے 88 ہزار بوریاں غائب ہیں۔ غائب ہونے والی گندم کی مالیت 32 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ڈی ایف سی روشن پنہور نے گودام میں موجود گندم اپنی تحویل میں لیتے ہوئے بتایا کہ گڑہی خیرو فوڈ گودام سے گندم غائب ہونے کا علم تب ہوا جب سندھ حکومت نے گندم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گندم کراچی منتقل کرنے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لیے یوم سیاہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمد حنیف سرکی نے کہا کہ گندم کے غائب ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں