شیخ رشید نے پنجاب سے خوشخبری کی پیش گوئی کر دی



راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور جا رہے ہیں وہاں سے اچھی خبریں آئیں گی۔  

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، وزیراعظم نے شریف آدمیوں کو کے پی اور پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا ہے مگر یہاں مسئلہ یہ ہے کہ بڑے آدمی سمجھتے ہیں کہ یہ حق ہمارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناراض اتحادی بھی راضی ہوجائیں گے، سیاست میں ہلکی پھلکی ناراضی چلتی رہتی ہے، ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں، لوگ دیکھیں گے کہ یہ سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ 2020 میں مسائل حل کر لیں گے مگر میں نے اپنی راولپنڈی کی عوام کو بتایا ہے کہ 2021 میں تمام مشکلات ختم ہو جائیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ جہانگیر ترین اور خسروبختیار کا چینی کا کاروبار ہے، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ شوگر مافیا بہت بڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں ڈاکووَں نے ملک کو بری طرح نوچا ہے، ہمیں جب حکومت ملی تو خزانہ خالی تھا اس لیےآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننا ہماری مجبوری تھی، ان کے پاس جانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی والوں سے جتنے وعدے کیے تھے سب پورے کردیے،لئی ایکسپریس راولپنڈی کا واحد حل ہے، اپنے چار منصوبےمکمل کرکے جلسہ کرکے سیاست چھوڑ دوں گا۔


متعلقہ خبریں