’ کھلاڑیوں کو بتا دینا چاہیے کہ وہ پلان کا حصہ ہیں یا نہیں ’

کینبرا میں انتظامات سے حیرانگی ہوئی، ہمیں یہاں سب سے سلو پچ ملی، ٹیم ڈائریکٹر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو کھلاڑیوں کو بتا دینا چاہیے کہ وہ پلان کا حصہ ہیں یہ نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس پاکستان کو میچ جتوانے کا سنہری موقع تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے اچھی کارکردگی دیکھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وکٹیں اچھی ہوتی ہیں مگر اس سیریز کے لئے وکٹیں آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھانا چاہئے، دونوں میچوں میں جیت سے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  ؤحارث روف بہت محنتی کھلاڑی ہے، وہ دباؤ میں نہیں آتا، لاہور قلندر میں بھی حارث کے ساتھ کھیلا ہوں، تیسرے میچ میں تبدیلی ہوگی یا نہیں فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔

خیال رہے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں میں کے مابین سیریز کا آخری میچ پیر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں