ہم اسٹائل ایوارڈز 2020 کی رنگا رنگ تقریب، اداکاروں و گلوکاروں نے فن کا جادو جگایا


ہم نیٹ ورک کے جھنڈے تلے روشنیوں کے شہر کراچی میں ’ہم اسٹائل ایوارڈز 2020 ‘ کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں متعدد شخصیات کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔

آمنہ شیخ اور عثمان مختار نے تقریب میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیے جس کے دوران گلوکاروں نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا جبکہ اداکاروں نے بھی خوب جلوہ دکھایا۔

تقریب کے دوران احد رضا میر کو ’موسٹ اسٹائلش فلم ایکٹر (میل)‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسی طرح کرن ملک کو ’موسٹ اسٹائلش فلم ایکٹر جیوری (فی میل)‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب کے دوران ماہرہ خان کی طرف سے عائشہ عمر نے ’موسٹ اسٹائلش فلم ایکٹر پاپولر (فی میل) وصول کیا۔

ہم اسٹائل ایوارڈ 2020 کی تقریب میں میکال ذوالفقار نے ’موسٹ اسٹائلش ٹیلی ویژن (میل) ایوارڈ وصول کیا۔

سونیا حسین کو ’موسٹ اسٹائلش ٹیلی ویژن (فی میل)‘ ایوارڈ دیا گیا۔

اسی طرح شہلا چتور’ڈیزائنر آف دی ایئر برائیڈر‘ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

اسٹائل آئیکون 2018-2019 ایوارڈ عائشہ عمر کے نام رہا۔

حاجرہ خان کو ’موسٹ اسٹائلش اسپورٹس پرسنیلیٹی‘ ایوارڈ دیا گیا۔

 

اسماعیل فرید کو ’ڈیزائنر آف دی ایئر مینز ویئر‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسی طرح ظہیر عباس ڈیزائنر آف دی ایئر ڈیمی کوچر‘ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔

معروف اداکارہ ریما خان ’ٹائملیس بیوٹی ایوارڈ‘ جیتنے میں کامیاب رہیں۔

عاصم اظہر کو ’موسٹ اسٹائلش پرفارمر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

زارا عابد کو ’بیسٹ ماڈل (فی میل) کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا جبکہ ایمل خان کو ’بیسٹ ماڈل (میل)‘ ایوارڈ دیا گیا۔

علی حسن’فشن فوٹو گرافر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

مشک کلیم اور حمزہ خان کو ’رائزنگ اسٹار‘ کے اعزازات سے نوازا گیا۔

ہم ایوارڈز 2020 کی تقریب کے دوران متعدد فنکاروں نے اپنے فن کا جادو جگایا۔

اس سے قبل ریڈ کارپٹ پر دیدہ زیب ملبوسات پہنے اداکاروں نے ہم نیٹ ورک کی روایت کو خوب سراہا۔


متعلقہ خبریں