امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر، خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی

امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر، خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی

اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت کے فیصل چوک پر امریکی سفارتخانے کی تیز رفتار گاڑی اشارے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار میں سوار نازیہ نامی خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ امریکی سفارتخانے کی گاڑی کا ڈرائیور پاکستانی ہے جس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے پر ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں مثبت تبدیلیوں کو ناکام بنانے کیلئے افراتفری کی باتیں کی جا رہی ہیں، عمران خان

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی میت آبائی علاقے ہریپور کوہالہ پہنچا دی گئی۔


متعلقہ خبریں