عائزہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی


پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ہلچل مچادی ہے۔

انہوں نے ان تصاویر میں ساڑھی نما لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ہری ساڑھی میں بھی اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے دیکھنے والوں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی تھی۔

خیال رہے کہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 48 لاکھ فالورز ہیں۔


متعلقہ خبریں