پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے والا ہے، گورنر سندھ

کنٹینر والی پی ٹی آئی کا بیانیہ ان کا پیچھا کر رہا ہے، پیپلز پارٹی رہنما

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے والا ہے، گورنر سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے والا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے آج وضاحت دے دی ہے کہ ان کی جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار دو سال پرانے ہیں اور 2 سال پرانے اعداد و شمار کا قصور وار موجودہ حکومت کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور جلد ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا کہ کنٹینر والی پی ٹی آئی کا بیانیہ ان کا پیچھا کر رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی اپنی کرسی خطرے میں ہے اس ہے وہ خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دعویٰ کیا جاتا رہا خیبر پختونخوا میں ریفارمز لا رہے ہیں۔ 28 ارکان سندھ حکومت سے الگ ہونا چاہتے ہیں لیکن اب تو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں کچھڑی پک رہی ہے جبکہ وفاق میں بھی کھچڑی پک رہی ہے جو وزیر اعظم کی تبدیلی کے بعد ہی ختم ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر، خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب میں اپنے اختیارات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انہوں نے خود کو بچانے کے لیے ہی گروپنگ کی۔

 


متعلقہ خبریں