شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مقرر


لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے لیے آل راؤنڈر شاداب خان کو کپتان مقرر کردیا۔

نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے شاداب خان کو کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فینز کو اسٹیڈیم لانے کے لیے تمام فرنچائزز منصوبہ بندی کررہی ہیں۔

شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد پر پورا اترنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ٹرافی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شاداب خان نے کہا کہ لاہور۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ میں ان کی امیدوں پر پورا اتروں۔

انہوں نے کہا کہ چار سال سے اس فرنچائز کے ساتھ منسلک ہوں، مجھے یقین ہے کہ اپنی فرنچائز کی سوچ کو لے کر نہ صرف اپنی ٹیم کی قیادت کروں گا بلکہ ٹیم آگے لے کر جاؤں گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاداب خان پی ایس ایل 2 میں ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوئے تھے اور آج اسی فرنچائز کا کپتان مقرر ہونا یقیناً اعزاز کی بات ہے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کی لمبے عرصے کے لیے نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہوگا جبکہ رنگارنگ افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی میں سجے گی۔


متعلقہ خبریں