عثمان بزدارہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے،وزیراعظم کادوٹوک اعلان

فوٹو: فائل


لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے بیوروکریسی کو سیاسی نمائندوں کا احترام کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ناراض ارکان کو مطالبات منظوری کی یقین دہانی بھی کرائی، ساتھ ہی تنبیہ بھی کی کہ گھر کے اختلافات گھر میں رکھے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مثبت تبدیلیوں کو ناکام بنانے کیلئے افراتفری کی باتیں کی جا رہی ہیں، عمران خان

انہوں نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پر واضح کیا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میرے لیے سب صوبائی اراکین اسمبلی قابل احترام ہیں، بیوروکریسی کو بھی ان کا احترام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ناراض اراکین کو تنبیہ کی اور کہا کہ گھر کی باتیں صرف گھر میں کی جاتی ہیں، آپ کے تمام جائز مطالبات منظور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کر رہے ہیں، عمران خان

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ آٹا اور گندم کے بحران کا علم ہے، اور بحران میں ملوث افراد کا بھی علم ہے، سب کے لیے بہتر ہوگا کہ سب اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم بہت جلد معاشی بحران سے نکل آئیں گے۔

 


متعلقہ خبریں