اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے، وزیر دفاع

کل تک بلوچستان اور پنجاب کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا، پرویز خٹک

pervaiz Khattak

  • ’حکومت کیخلاف جو سازش کررہے تھے ان کو نکال دیا‘

نوشہرہ: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جو انتشار تھا اس کو ہم نے ختم کردیا، صوبائی حکومت کے خلاف جو سازش کررہے تھے ان کو نکال دیا۔

نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ڈائلاسز سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کل تک بلوچستان اور پنجاب کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: عاطف خان سمیت خیبر پختونخوا کے 3 وزراء کابینہ سے فارغ

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جو معاہدہ کیا گیا اس پر عمل در آمد جاری ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جس نے باتیں کی ہیں ان کو نوٹسز جاری کردئے ہیں، انتشار پیدا کرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان وزراء کے اگر اپنے ذاتی مسئلے حل ہوتے ہیں تو پھر حکومت ٹھیک ہے، اگر نہ ہو تو حکومت کرپٹ ہے، اگر کوئی مسئلہ تھا تو مجھ سے بات کرتے انتشار پھیلانے کی ضرورت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزرا کو گروپنگ کی وجہ سے عہدوں سے ہٹایا گیا، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا

ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اس میں بڑا کردار ہے؟ اس کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ فواد چوہدری کا ہمارے صوبے کے وزراء سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کوئی عمل دخل ہے۔


متعلقہ خبریں