مسلم لیگ ن کے 50 سے زائد ارکان رابطے میں ہیں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا قبل از وقت انتخابات کا دعویٰ

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 50 سے زائد ارکان پی ٹی آئی سے مستقل رابطے میں ہیں۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 20 ممبران اسمبلی کے فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں آج دم توڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے مسلم لیگ ن کے 50 سے زائد ارکان پی ٹی آئی سے مستقل رابطے میں ہیں اور بزدار حکومت جب چاہے انہیں پارٹی میں شامل کر سکتی ہے لیکن ایسی ادھیڑ بُن کی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے والا ہے، گورنر سندھ

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تمام ارکان نے آج وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس لیے حزب اختلاف اور کچھ تجزیہ نگار عثمان بزدار کے آنے جانے کی بجائے کسی اہم مسئلے پر اپنا وقت صرف کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ہی رہیں گے۔


متعلقہ خبریں