چاروں صوبوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب، جنوبی وبالائی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وسطی اضلاع میں چند مقامات پربارش متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سوموار کی صبح مطلع صاف رہا لیکن سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، سبی، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، کوہلو، پشین اورزیارت میں اکثر مقامات پر جبکہ قلات، خضدار، ژوب، بارکھان، نصیرآباد، پنجگور اور چاغی میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

صوبہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرنوالہ، گجرات، خافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر ، رحیم یارخان، لیہ، ڈی جی خان اور راجن پور میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم سکھرمیں چند مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، لکی مروت، کرک، کوہاٹ، ہنگو، کرم، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور، چترال، دیر، مالاکنڈ، سوات اور کالام میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا تاہم گجرات، ڈی جی خان، کالام اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں