تین وزرا کی برطرفی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب

وزیراعظم نے استعفے دینے کی حامی بھر لی، مگر کس شرط پر؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق 3وزرا کی برطرفی کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کوہدایت کی گئی ہے کہ دیگر صوبائی وزرا کی کارکردگی کاجائزہ لیں اورکابینہ ارکان کی ایک رپورٹ وزیراعظم کے سامنے بھی پیش کی جائے۔

عمران خان نے محمود خان کو واضح الفاظ میں ہدایت کی ہے کہ صوبائی وزرا ذمہ داری سے حکومتی امورسرانجام دیں اور پارٹی نظم وضبط پرسمجھوتہ نہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ حکومتی امور میں ڈسپلن کے معاملے پرسختی کریں، وزیرہوں یا مشیر، پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنا پڑے گی اور کابینہ ارکان بھی اپنی کارکردگی پرپہلےسےزیادہ توجہ دیں۔

دوسری جانب ہم نیوز کو باخبر ذرائع نے اطلاع پہنچائی ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ سے 3 وزرا کو نکالنے کے بعد پی ٹی آئی ایم پی ایز میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پی ٹی آئی ایم پی ایز کو اعتماد میں لینے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں اور تمام ایم پی ایز کو عشائیے پر بلایا گیا ہے۔ ذرائع وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا کے مطابق محمود خان نے خود اراکین کو اعشائیے میں مدعو کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں