عمران خان کی ’قاتل مسکراہٹ‘، زرتاج گل تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ وزیراعظم کی مسکراہٹ کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم کی باڈی لینگوج (بدن بولی) کی بات کی جائے تو وہ ایک کرشماتی شخصیت کے مالک ہیں۔

مزید پڑھیں: ایوان میں زرتاج گل اور ناز بلوچ کی شاعرانہ جملے بازی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جب بحران کا شکار ہوتے ہیں، جس طرح کی ان کی ’کلر اسمائل‘ ہے، جس طرح سے وہ چل کر آتے ہیں، ساری دنیا کو پتہ ہے، ان کی ویڈیوز بھی بنی ہوئی ہیں، جس روب و دبدبے سے وہ چل کر آتے ہیں، ہمارے ذہنوں میں بھی کوئی شک ہوتا بھی ہے تو دور ہوجاتا ہے۔

زرتاج گل کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں کچھ افراد نے ان کی تعریف کی جبکہ دیگر نے ان کی غیر سنجیدگی کا تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کی بہن سرقہ باز نکلیں

ٹوئٹر صارف سید مرتضیٰ شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ عوام کو چاہیے کہ خان کے اسٹائل کی باڈی لینگویج اور کرزما کے ساتھ کھانا کھائیں اگر آٹا نہ ملے۔

محمد سلیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کن لوگوں کے ہاتھ میں ہمارا ملک چلا گیا ہے۔

ایک اور صارف نے ٹوئٹ کیا کہ عمران خان ہینڈسم ہے، ایک وزیراعظم کیلئے اس کے علاوہ آپ کو کیا چاہیے؟


متعلقہ خبریں