اداکارہ نور نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کر لی؟

اداکارہ نور نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کر لی؟

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نور بخاری کی سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

ان خبروں کو تقویت اداکارہ نور کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں دی گئی کیپشن سے ملی جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عون چوہدری کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے ’میرا ہیرو‘۔

اس پوسٹ پر شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصات نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

My Hero???

A post shared by Noor (@realnoorbukhari) on

خیال رہے کہ نور اور عون چوہدری اس سے قبل بھی رشتہ ازدواج سے منسلک رہ چکے ہیں۔ عون نور بخاری کے تیسرے شوہر تھے۔

اداکارہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی شخص سے کی تھی جب کہ دوسری شادی ڈائریکٹر اور پرڈیوسر فاروق مینگل سے۔

اس کے بعد ادکارہ نے عون چوہدری سے شادی کی تھی جو کہ عمران خان کے ذاتی سیکرٹری تھے۔

2015 میں اداکارہ نور نے ادکار ولی حامد خان سے شادی کی مگر 2017 میں ان دنوں کے درمیان بھی طلاق ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ اداکارہ نور کی پانچویں شادی ہے۔


متعلقہ خبریں