وزیر اعظم اور علیم خان میں دوریاں بڑھنے لگیں

وزیر اعظم اور علیم خان میں دوریاں بڑھنے لگیں

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی رہنما رکن پنجاب اسمبلی علیم خان میں دوریاں بڑھنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق علیم خان صوبائی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بھی شریک نہ ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے اجلاس میں علیم خان کی عدم شرکت کی نشاندہی بھی کی گئی۔

وزیر اعظم نے پارٹی رہنما علیم خان کی عدم شرکت کو نہ صرف نظر انداز کر دیا بلکہ اراکین اسمبلی کو علیم خان کی عدم شرکت پر بات کرنے سے بھی منع کر دیا۔ علیم خان نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پرکام شروع

علیم خان کے قریبی ذرائع کے مطابق علیم خان سیاست کے بجائے اپنے کاروبار پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ علیم خان نے گزشتہ روز اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ طبیعت کی ناسازی بتائی ہے۔


متعلقہ خبریں