افغانستان میں مسافر طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کا خدشہ

عمان کی جانب سے مسافروں کیلئے خوشخبری

کابل: افغانستان کے صوبہ غزنی میں پیر کے روز ایک مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تاہم یہ واضح نہیں کہ جہاز میں کتنے افراد سوار تھے اور واقعے میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات بھی تاحال غیر واضح ہے کہ جہاز کو کن وجوہات کی بنا پر حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 179 افراد ہلاک

گورنر صوبہ غزنی کے ترجمان عارف نوری نے کہا کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر دس منٹ پر ضلع دیہ یک میں حادثے کا شکار ہوا۔

افغانستان کی قومی ایئرلائن ایریانا ایئر لائنز نے اپنے بیان میں طیارے کو حادثے ہوے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کہ تمام جہاز محفوظ اور آپریشنل ہیں۔

اس سے قبل 2005 میں افغانستان میں کے علاقے حیرات میں حادثہ پیش آیا تھا جو برف باری کے دوران ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔


متعلقہ خبریں