سندھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت سندھ کو مسائل اور کرپشن سے پاک کرنا چاہتی ہے۔ سندھ کے نوجوانوں کو کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت قرضے دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اہم دورے پر کراچی گئے ہیں جہاں ان سے تاجر رہنماؤں نے ملاقات کی جو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے جو سرمایہ کاری کے لیے آواز اٹھتی ہے وہ پورے پاکستان میں سنائی دیتی ہے۔ کراچی کاروباری سرگرمیوں کا مرکز اور پاکستان کا معاشی حب ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کاروباری برادری نے کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات میں وزیر اعظم نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور سندھ میں اداروں کو فعال کرنے، بدعنوانی کے خاتمے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ وفاق نے سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، کراچی کے منصوبوں میں سست روی کا شکوہ

معاون خصوصی نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کراچی کے نوجوان کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں