ہم ٹیلنٹ کے باوجود دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں، عمران خان


کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ٹیلنٹ کے باوجود دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے اداروں میں میرٹ نہیں ہے اس لیے ہم پیچھے چلے گئے ہیں۔ اقربا پروری اور سفارشی کلچر سے ہمارے ادارے کمزور ہوئے۔ جو بھی ادارہ میرٹ سے ہٹتا ہے وہ پیچھے چلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان آبادی رکھنے والا دوسرا ملک ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرے سارے خواب پورے ہوئے اور اب میرا آخری خواب ہے کہ پاکستان کو وہ ملک بناؤں جو قائد اعظم اور علامہ اقبال کی خواہش تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت آزمائش کا وقت ہے اور کسی بھی کامیاب شخص کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کتنی آزمائشوں سے گزرا ہے۔ ہمارے نبی کریم ﷺ نے مشکلات کے بعد مدینہ جیسی مثالی ریاست ہمارے لیے چھوڑی۔ وہ دنیا کے کامیاب ترین شخص تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اصلاحات کرنے کے بعد حالات ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے اور مشکل وقت زندگی کا حصہ ہے اس سے ڈرتے اور گھبراتے نہیں ہیں۔ ملک میں مہنگائی کرنے والے ایک ایک مافیا کو پکڑا جائے گا کوئی بھی بچ نہیں سکے گا۔ ہم ملک کو تبدیل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں کرونا وائرس، وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

انہوں ںے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت جو ہم سے پیچھے تھے ہماری غلطیوں کی وجہ سے وہ ہم سے آگے نکل گئے اور ہم پیچھے رہ گئے۔


متعلقہ خبریں