وزیراعظم کی تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں پیشرفت؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

فارن فنڈنگ کیس:عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئےمنظور

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی صنعتکاروں اور تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ بزنس کمیونٹی نے شرح سود میں کمی کو ناگزیر قرار دیا لیکن وزیراعظم نے اس حوالے سے بھی کوئی واضح اشارہ نہیں دیا۔

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، کراچی کے منصوبوں میں سست روی کا شکوہ

ہم نیوز وزیراعظم کی تاجروں و صنعتکاروں سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر لے آیا ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقت صرف مسائل پر بات چیت تک محدود رہی البتہ ماضی کی نسبت اس مرتبہ تاجروں و صنعتکاروں کی بات چیت وزرا اور مشیران کی موجودگی میں زیادہ تحمل سے سنی گئی۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں سراج قاسم تیلی، عقیل کریم ڈھیڈی، آغا شہاب، میاں زاہد، خالد تواب، طارق رفیع، سعید ﷲ والا، بہرام ڈی آواری، حبیب ﷲ اور شیخ عمر ریحان شامل تھے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی صنعتوں کو درپیش مشکلات، ٹیکس کلکشن میں پیش آنے والی دشواریوں اور گیس ٹیرف و فیول ایڈجسٹمنٹ کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تاجروں و صنعتکاروں کو انڈسٹرلائزیشن کے لیے مزید آسانیاں فراہم کرنے کی یقین دہانیاں کرائی گئیں۔ ملاقات میں تاجروں و صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلکشن سے قبل صنعتوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی جائے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعظم اور وزرا نے تاجروں و صنعتکاروں کے مؤقف کی تائید کی جب کہ اس دوران وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے بھی سوال و جواب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ معیشیت کی مضبوطی اور بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ہم ٹیلنٹ کے باوجود دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق تاجروں و صنعتکاروں پر مشتمل وفد کا کہنا تھا کہ ایزآف ڈاؤننگ بزنس سمیت دیگر امور میں مشکلات ہیں۔ تاجروں صنعتکاروں نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں واضح طور پر کہا کہ شرح سود کو کم کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے شرح سود پر شدید اعتراض کیا۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے شرح سود کو کم کرنے کا کوئی واضح اشارہ نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں