پی ٹی آئی حکومت مارچ تک ختم ہونے کی پیشگوئی

فوٹو: فائل


کرک: جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی) س کے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا شاہ عبدالعزیز نے پی ٹی آئی حکومت مارچ تک ختم ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

جے یو آئی س کے رہنما مولانا شاہ عبدالعزیز نے کرک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مائنس ون فارمولے پر کام شروع ہو چکا ہے اور وزیر اعظم عمران خان جلد ہی مجبوراً اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت بحرانوں کا شکار ہو رہی ہے۔

مولانا عبدالعزیز نے مزید کہا کہ انہیں جمعیت علمائے اسلام ف اور جمعیت علمائے اسلام س کو یکجا کرنے کا ٹاسک ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہم ٹیلنٹ کے باوجود دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں، عمران خان

واضح رہے کہ اس وقت حکومتی اتحادی ناراض ہیں جنہیں منانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنے دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم رہنماؤں کو ملاقات کی بھی دعوت نہیں دی جبکہ جی ڈی اے سربراہ سے ملاقات کر کے انہیں اعتماد میں لیا۔


متعلقہ خبریں