کراچی: وفاق نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگانے کا فیصلہ کرلیا؟

حکومت نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجوں پر قابو پالیا ہے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


کراچی: وفاق نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ  لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں موجودہ آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام کی جگہ یہ ذمہ داری تفویض کی جائے گی۔

’’اپنی مرضی سے آئی جی لگادیں‘‘، حکومت سندھ نے وزیراعظم کواختیار دیدیا

ہم نیوز کو وفاق کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سندھ کی درخواست پر وفاقی حکومت نے موجودہ آئی جی سندھ کو تبدیل کرکے مشتاق مہر کو سندھ پولیس کے سربراہ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کا حتمی اعلان کل وفاقی کابینہ کے اجلاس کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرکے کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وفاقی دارالحکومت اسلا آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں 15 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جس میں آئی جی سندھ کے تقرر کی منظوری بھی شامل ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدرمملکت اوروزیراعظم کی تنخواہوں میں اضافے و مراعات کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری پر  غور و خوص کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گندم درآمد کرنے کے حوالے سے ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ قرار دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں پیشرفت؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں اوگرا کے وائس چیئرمین کے عہدے کی منظوری دے جائے گی اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ایم او یوز پر دستخط کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں