پیپلز پارٹی رہنما کا عثمان ڈار کو مناظرے کا چیلنج


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے ایک بار پھر معاون خصوصی عثمان ڈار کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا کہ وہ کراچی میں ترقیاتی کاموں پر 100 صفحے اپنے ساتھ لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار اس لیے نہیں آئے کہ خیبر پختونخوا میں ایک بھی منصوبہ ایسا نہیں جس کے فنڈز جاری ہوئے ہوں۔

عاجز دھامرا نے کہا کہ وہ کل پھر ہم ٹی وی آئیں گے، عثمان ٖڈار اپنا وعدہ پورا کریں اور ہم ٹی وی آئیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے نوجوانوں کو فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہم ٹیلنٹ کے باوجود دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ میرے سارے خواب پورے ہوئے اور اب میرا آخری خواب ہے کہ پاکستان کو وہ ملک بناؤں جو قائد اعظم اور علامہ اقبال کی خواہش تھی۔


متعلقہ خبریں