دوسری شادی: پہلی اہلیہ نے خاوند کو اغوا کر کے سگنل سے باندھ دیا

دوسری شادی: پہلی اہلیہ نے خاوند کو اغوا کر کے سگنل سے باندھ دیا

منڈی بہاالدین: خاوند نے دوسری شادی کی تو پہلی بیوی رنج و غم کا شکار ہوگئی۔ شدید غصے میں آکرپہلی اہلیہ نے اپنی ماں، بہن اور بھائی کے ہمراہ مل کر خاوند کو اغوا کیا اور اسے ٹریفک سگنل سے باندھ دیا جہاں سے پولیس نے اسے نجات دلائی۔

اداکارہ نور نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کر لی؟

ہم نیوز کے مطابق منڈی بہا الدین کے رہائشی محمد افضل کی شادی 19 سال قبل بنین الیاس سے ہوئی تھی لیکن اولاد نرینہ نہ ہونے کی وجہ سے اس نے دوسری شادی کرلی جس کا پہلی اہلیہ کو سخت رنج و دکھ تھا۔

اہل علاقہ اور پولیس کے مطابق محمد افضل کو دوسری شادی کرنے پر بنین الیاس نے اپنی والدہ، بہن اور بھائی کی مدد سے اغوا کیا اورسگنل سے باندھ دیا۔

ہم نیوز کو علاقہ مکینوں اور پولیس نے بتایا کہ مغوی کو اغوا ہونے کے بعد سگنل سے بندھا ہوا پولیس نے برآمد کیا اور اس کی شکایت پر مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

دوسری شادی کی اجازت نہ دینے کا ہولناک انجام

علاقہ پولیس نے مقدمہ درج کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور بہت جلد انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں