میچ کا اختتام اچھا کرنے پہ توجہ دے رہے ہیں، عالیہ ریاض

میچ کا اختتام اچھا کرنے پہ توجہ دے رہے ہیں، عالیہ ریاض

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ میچ کا آغاز اچھا کرتے ہیں لیکن اختتام اچھا نہیں کرپاتے ہیں، اس وقت اسی پر کام کررہے ہیں اور توجہ دے رہے ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نےبنگلہ دیش  کو  وائٹ  واش  کر دیا

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں عالیہ ریاض نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے کافی پرجوش ہیں حالانکہ اس سے قبل بھی وہ تین ورلڈ کپ کھیل چکی ہیں۔ اپنی تیاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پریکٹس میچز اچھے ہوئے ہیں جس میں نائٹ میچز بھی شامل ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کیمپ میں بہترین تیاری کی ہے، پاوور ہٹنگ پر کام کر رہے ہیں اور بہتری کے لیے سیمنٹ پچز بھی پریکٹس کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عالیہ ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ کی ذمہ داری ہے اور ساتھ ہی پریشر بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کامیبینشن اچھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں میچ ٹو میچ جائیں گے۔

ویمن کرکٹ ٹیم کپتان نے بنگلہ دیش کیخلاف میچ براہ راست نے دکھانے کو شرمناک قراردے دیا

انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں مقابلے کی فضا بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل سیریز اور پریکٹس میچز بھی ہیں جس سے میگا ایونٹ میں فائدہ ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی انعم امین کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کوشش ہوگی کہ اچھا پرفارم کروں۔ انہوں نے بتایا کہ نائٹ میچز کے لیے پریکٹس کی ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے گانے کی ویڈیو مقبول

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکتِ کے لیے کافی پرجوش ہوں اور میگا ایونٹ میں میچ ٹو میچ جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ ثنا میر کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں ان کی کمی محسوس ہوگی لیکن انہیں ڈراپ کرنے کا فیصلہ سلیکٹرز کا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انعم امین نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ نئے بال کے ساتھ وکٹیں حاصل کروں۔


متعلقہ خبریں