افغان صدر کے پاکستان مخالف ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کا اظہار تشویش

یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالتﷺ قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی ہوئی، پاکستان

فائل: فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ افغان صدر اشرف غنی کے حالیہ ٹوئٹس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اشرف غنی کی افغان انتخابات میں فتح، مخالف امیدوار کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی کے حالیہ ٹوئٹس پاکستان کے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے اس قسم کے بیانات دو طرفہ تعلقات کے لیے معاون ثابت نہیں ہوں گے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

افغان صدر کا دورہ امریکہ منسوخ کرنا باعث تشویش ہے، اسفندیار ولی خان

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایسے تعلقات کا خواہاں ہے جو ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر مبنی ہوں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مشورہ دیا ہے کہ افغان قیادت کو چاہیے کہ وہ امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد پر توجہ دے۔


متعلقہ خبریں