کراچی: حاملہ مریضہ جاں بحق، دو لیڈی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: حاملہ مریضہ جاں بحق، دو لیڈی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: شہر قائد کے بڑے سرکاری اسپتال کی دو لیڈی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عدالتی حکم پر درج کیا جانے والے مقدمے میں قتل بل سبب کی دفعہ لگائی گئی ہے۔

خانیوال: اسپتال اور ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 14 سالہ بچی جاں بحق

ہم نیوز نے اس ضمن میں پولیس ذرائع سے بتایا ہے کہ حاملہ خاتون مریضہ کی ہلاکت کے سبب مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ عید گاہ میں درج ہوا ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں جو مقدمہ درج کیا ہے اس میں مدعی نے کہا ہے کہ دو ماہ قبل حنا نامی حاملہ خاتون کو سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں مبینہ طور پر مریضہ اور اس کے والد کو ڈاکٹر فوزیہ نے دھکے دے کر باہر نکال دیا تھا۔

مقدمہ کے متن میں درج ہے کہ جب مریضہ کے والد نے اس ناروا سلوک پر ڈاکٹر افشاں سے رابطہ کیا تو ان کے اسسٹنٹ نے تین بوتل خون لانے کے لیے کہا لیکن دوبارہ رابطہ کرنے پر مریضہ کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق مدعی نے مقدمہ کے متن میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ جب حنا نامی مریضہ کی حالت غیر ہوگئی تو اسے آپریشن تھیٹر میں منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئی۔ مریضہ کے انتقال کی وجہ مقدمے میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کو قرار دیا گیا ہے۔

کراچی: ڈاکٹروں کا کارنامہ، زندہ کو کفن پہنوا دیا

پولیس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات اور تفیتش مکمل کرنے کے بعد دونوں لیڈی ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں