عیاشیوں پر خرچ کیا گیا عوام کا پیسہ حکمرانوں سے ایک ماہ میں نکلوائیں گے، مراد سعید


اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں میں حکمرانوں کی جانب سے کی گئی عیاشیوں کا پیسہ ایک ماہ میں نکلوایا جائے گا بصورت دیگر قانونی کارروائی ہو گی۔ 

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مراد سعید کے ہمراہ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں 18 رکنی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے آئی جی کے لیے بھیجے گئے ناموں پر تحفظات کا اظہار کیا اس لیے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے ایجنڈے کو مؤخر کیا گیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کے ٹیکس کا پیسہ بچا رہے ہیں جبکہ ماضی میں قومی اداروں کو گروی رکھ کر قرضے لیے گئے۔ 10 سال میں 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اور قرضوں کے باوجود صحت، تعلیم سمیت کسی شعبے میں بہتری نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں قوم کے ٹیکس کے پیسوں پر عیاشیاں کی گئیں۔ شریف خاندان کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 2 ہزار 753 تھی۔ نواز شریف کے انٹرٹیمنٹ کے اخراجات

مراد سعید نے کہا کہ جاتی امرا کی فنسنگ پر 27 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ بیرون ملک علاج کے لیے نواز شریف خصوصی طیارے پر گئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان بیرونی دوروں پر بھی قومی ائر لائن یا سعودی ائر لائن استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 872 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کی عیاشیاں کیں۔ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماضی میں پیسوں کا جو ضیاع کیا گیا وہ ان سے نکلوایا جائے گا اور اگر انہوں نے ایک ماہ میں لوٹی گئی رقم واپس نہیں کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ریلوے میں اربوں روپے کی نئی بے ضابطگیوں کا انکشاف

وفاقی وزیر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنے دور میں ملتان اور لاہور میں 5 کیمپ آفسز بنا رکھے تھے جبکہ آصف علی زرداری نے تین کیمپ آفسز بنا رکھے تھے۔ آصف علی زرداری نے سیکیورٹی کے نام پر 163 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے۔


متعلقہ خبریں