’جب تک عمران خان ہے، عثمان بزدار رہے گا‘


اسلام آباد: وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان کی حکومت قائم ہے، عثمان بزدار ہی وزیرالیٰ پنجاب رہیں گے۔

دو روز قبل وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے دوٹوک اعلان کیا تھا کہ عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے بیوروکریسی کو سیاسی نمائندوں کا احترام کرنے کی ہدایت کی جبکہ ناراض ارکان کو مطالبات منظوری کی یقین دہانی بھی کرائی، ساتھ ہی تنبیہ بھی کی کہ گھر کے اختلافات گھر میں رکھے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عثمان بزدارہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے،وزیراعظم کادوٹوک اعلان

انہوں نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پر واضح کیا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میرے لیے سب صوبائی اراکین اسمبلی قابل احترام ہیں، بیوروکریسی کو بھی ان کا احترام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ناراض اراکین کو تنبیہ کی اور کہا کہ گھر کی باتیں صرف گھر میں کی جاتی ہیں، آپ کے تمام جائز مطالبات منظور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کو منافع بخش بنانے کا حکم، بزنس پلان طلب

آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ریلوے کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، انشاء اللہ عدالتی احکامات پر من و عن عمل کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ 2013 سے 2017 کے وقت کی ہے جو کہ ہمارا دور حکومت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں