پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے، جے پی مورگن


اسلام آباد: معروف مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے ہوئے اپنے کلائنٹس کو پاکستان کے حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کی تجویز دے دی۔

جے پی مورگن کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے۔

ادارے کے مطابق بہتر معاشی پالیسیوں سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مالی خسارہ کم ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 5.5 ارب ڈالر قرض لیا

جے پی مورگن کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے معاشی استحکام کو تقویت ملی ہے جبکہ بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے منڈیوں میں اعتماد بحال ہوا ہے۔

پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کی جانب سے بھی اچھی خبریں سامنے آئی ہیں۔

مالی سال 20-2019 میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر کی برآمدات میں 60 کروڈ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں دو اعشاریہ دو فیصد اضافہ کے ساتھ  مجموعی طور پر 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی 2019 سے دسمبر 2019 کے درمیان آئی ٹی اور آئی سے متعلق خدمات کی برآمدات 653 ملین ڈالر رہیں۔ پچھلے سال اسی عرصے میں پاکستان کی آئی برآمدات 536 ملین ڈالر تھیں۔


متعلقہ خبریں