25 اراکین نے قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال، 86 تاحال معطل

25اراکین نےقومی وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال،86 تاحال معطل

فائل فوٹو


اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے25 اراکین قومی و اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی جبکہ86 کی تاحال معطل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ارکان کی ممبرشپ گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی، قومی اسمبلی کے 5، پنجاب13، خیبرپختونخوا سے پانچ اور بلوچستان اسمبلی سے دواراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کردیا ہے۔ ای سی پی کے مطابق 86 اراکین پارلیمنٹرینز اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

اس سے قبل بھی مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر وفاقی وزرا سمیت 64 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کی گئی تھی۔

الیکسن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 25، پنجاب اسمبلی کے 24 اور سندھ اسمبلی کے 10 اراکین کی رکنیت بحال۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 4 اور بلوچستان اسمبلی کے 1 رکن کی رکنیت بھی بحال کی تھی۔

وفاقی وزرا فواد چودھری، نورالحق قادری، زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ، راجا پرویز اشرف اور فرخ حبیب کی رکنیت بھی مالی گوشوارے جمع کرنے پربحال کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے  پرالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 70 اور سینیٹ کے 12 ارکان کی رکنیت معطل کی تھی جب کہ مجموعی طور پرسینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 318 ارکان کی رکنیت بھی معطل ہوئی تھی۔

گوشوارے جمع نہ کرانے پرپنجاب اسمبلی کے 115، خیبرپختونخوا کے 60، سندھ اسمبلی کے 40 اور بلوچستان اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں