عامر لیاقت کا مہوش حیات پر شاعرانہ طنز، مداح سیخ پا  

عامر لیاقت کا مہوش حیات پر شاعرانہ طنز، مداح سیخ پا  

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر اداکارہ مہوش حیات پر تنقید کی ہے مگر اس بار جوابی کارروائی اداکارہ کی بجائے ان کے مداحوں کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے۔

صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں اپنے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی اور خود کو رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنے والی مضبوط خاتون قرار دیا۔

اداکارہ کے مداحین اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو سراہا مگر عامر لیاقت نے ایک بار پھر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مہوش حیات کی وہی تصویر اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور شاعرانہ انداز میں لکھا کہ ’تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ کہ سورج کہوں یا تارا، کیسے نام کرے گا روشن دو جگ میں حال تمہارا۔‘

عامر لیاقت کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ایک بھرپور خاندان کو چھوڑنے پر عامر لیاقت کو بھی تمغہ امتیاز ملنا چاہیے۔

عامر لیاقت کا مہوش حیات پر شاعرانہ طنز، مداح سیخ پا  

کچھ لوگوں کا تو یہاں تک کہنا تھا کہ اس حرکت کے بعد آپ اپنی عزت کھو چکے ہیں جب کہ کچھ نے انہیں اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ پی ٹی آئی رہنما نے مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو، اس سے قبل بھی وہ کئی بار اداکارہ پر تنقید کر چکے ہیں یہاں تک کہ ان کے تمغہ امتیاز پر بھی سوال اٹھا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں