عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی، میرا کا دعویٰ

عمران ہاشمی نے شادی کی پیشکش کی، میرا کا دعویٰ

اسلام آباد: اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ود کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران ہاشمی نے ماضی میں انہیں شادی کی آفر کی تھی۔

اداکارہ میرا کا اپنی پسند ناپسند کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے بہادر لوگ بہت پسند ہیں مگر لالی وڈ میں میرے دوست بھی ہیں اور دشمن بھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن میں ٹیلنٹ نہیں ہوتا ان میں خوف ہوتا ہے، میں بےخوف ہوں کیونکہ مجھ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور اسی کی بدولت میں اپنے لیے پیسے بھی کما سکتی ہوں۔

اپنی آئیڈیل شخصیت کے حوالے سے میرا کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو میرے سامنے سگریٹ و شراب کا استعمال نہ کرے اور میرا خیال رکھے میرا آئیڈیل ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں۔

فیصلہ سازی کے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں سوچ سمجھ کر فیصلے نہیں کرتی، جو دل میں آتا ہے کر دیتی ہوں اسی وجہ سے کئی بار مشکلات کا شکار بھی ہو جاتی ہوں۔

میرا کا کہنا تھا کہ میرا دل ہر روز ٹوٹتا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ مہیش بھٹ نے اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن وہ ہندو ہیں اس لیے میں نے منع کر دیا۔


متعلقہ خبریں