کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والے کیمیکلز موجود نہیں ہیں، ابرارالحق کا دعویٰ


کراچی: چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ ابرار الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ایسے کیمیکلز ہی موجود نہیں ہیں جن کے ذریعے کرونا وائرس کی تشخیص کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں کہ وہ ہمیں بھی ایسے کیمیکل مہیا کرے جن کی مدد سے مرض کی تشخیص ممکن ہو۔

کرونا وائرس، پی آئی اے کا بیجنگ ائیر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں ںے کہا کہ پڑوسی ملک میں جان لیوا انتہائی خطرناک کرونا وائرس سے متعدد اموات ہوچکی ہیں جب کہ ہزاروں اس سے متاثر ہیں۔

ابرارالحق نے کرونا وائرس کی ہولناکی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ اس کی دوا موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اس حوالے سے پاکستان میں خصوصی انتظامات کررہی ہے۔

کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پمز اسپتال سے غائب

چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ نے کہا کہ ہم رضا کاروں کو اس مقصد کے لیے تیار کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں ہم جتنے بھی صوبائی سینٹرز ہیں وہاں کوئک ریسپانس یونٹس کھولیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بھی اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں ماسک بانٹے جائیں گے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ ابرارالحق نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لٹریچر بھی تیار کر کے آگاہی پھیلائیں گے۔


متعلقہ خبریں