ہشیار: گھریلو صارفین سمیت دیگر کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

آلو، ٹماٹر اور مرغی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، سیکریٹری خزانہ

اسلام آباد: گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبہ جات کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  کا اہم اجلاس گیس کے نرخ میں اضافے سمیت دیگر اہم امور پر غور و خوص کے لیے کل منعقد ہوگا۔

ای سی سی نے درآمدی گاڑیاں ڈالر کے پرانے ریٹس پر کلیر کروانے کی اجازت دیدی

ہم نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کریں گے۔

اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاس موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین سمیت مختلف شعبہ جات کے لیے گیس کے نرخ بڑھنے کا امکان ہے۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی شیڈول چھ  نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان موٹگیج ریفائنری کمپنی کے لیے ایک کروڑ ڈالرز کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کے لیے آٹھ کروڑ روپے سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور ہوسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای گورننس پروگرام کے لیے دس کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں