امریکی فوج کے انخلا سے مشرق وسطیٰ غیر محفوظ ہوگا، سعودی وزیر خارجہ

پاک بھارت مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکی فوج کا عراق سے انخلا ہوا تو مشرق وسطیٰ غیر محفوظ ہو جائے گا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نہیں چاہتا کہ امریکی فوج کا عراق سے انخلا ہو کیونکہ اگر ایسا ہوا تو مشرق وسطیٰ غیر محفوظ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پھر ثابت کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کا قابل اعتبار اتحادی ہے اور امریکی افواج کی موجودگی سے ہی داعش کو شکست دینے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں عیاشیوں پر خرچ کیا گیا عوام کا پیسہ حکمرانوں سے ایک ماہ میں نکلوائیں گے، مراد سعید

فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات کا تعلق امن ڈیل سے ہے۔ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا اور فریقین میں امن معاہدہ طے نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسرائیل سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی امید نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو خطے کے امور میں شریک کرنے کا معاملہ ابھی زیر غور  نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں