وزیراعظم کی یقین دہانی پر بھی آئی جی کا تبادلہ نہیں ہوا،حکومت سندھ میں تشویش

وزیراعظم کی یقین دہانی پر بھی آئی جی کا تبادلہ نہیں ہوا،حکومت سندھ میں تشویش

کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کا تبادلہ ابھی تک نہ ہونے پر سندھ کی صوبائی حکومت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

’تبادلہ ابھی نہیں ہوا، اتنی آسانی سے نہیں جاؤں گا‘

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزرا کا غیر رسمی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کی بابت تفصیلات بتائیں۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق غیر رسمی اجلاس میں سعید غنی، امتیاز شیخ، یبرسٹر مرتضیٰ وہاب اور اویس قادر شاہ موجود تھے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ بات چیت کے دوران سندھ کے وزرا نے اس بات پر گہری تشویش ظاہر کی کہ جب وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرادی ہے تو پھر ابھی تک آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کا تبادلہ کیونکر نہیں ہوا ہے؟

آئی جی سندھ کی تبدیلی وفاق کی اجازت سے مشروط

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو ہٹانے کے لیے سازش کی گئی ہے۔ انہوں نے کراچی سنٹرل پولیس آفس میں یادگار شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنی آسانی سے نہیں جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں گیا بھی تو ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہتا ہے لہذا فکر نہ کریں۔


متعلقہ خبریں