آٹا بحران میں آنے والے نام وزیر اعظم عوام کے سامنے لائیں، چیئرمین پی اے سی


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین رانا تنویر نے کہا ہے کہ آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ میں جن لوگوں ے نام آئے ہیں وزیر اعظم عمران خان انہیں سامنے لائیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہا کہ آٹا بحران کے ذمہ دار اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کے اراکین ہیں اس کی بھی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب شیخ رشید اور علی زیدی بیان دے رہے ہیں کہ ہم نے گندم باہر سے منگوانے کی مخالفت کی تھی لیکن پھر بھی گندم منگوانے کا فیصلہ ہوا۔ اس کی ذمہ دار حکومت ہے۔ اگر ان سے معاملات نہیں سنبھلتے تو کھل کر عوام کو بتائیں۔

رانا تنویر نے کہا کہ گندم اور چینی ملک سے باہر کس سے پوچھ کر بھیجی گئی ؟ گندم جب باہر سے آئے گی تو ملک میں فصل تیار ہو چکی ہو گی اور اس کا نقصان کسان کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں عیاشیوں پر خرچ کیا گیا عوام کا پیسہ حکمرانوں سے ایک ماہ میں نکلوائیں گے، مراد سعید

انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام لگانے سے بات نہیں بنے گی ملک میں تجربہ کار لوگوں کو کام کرنا چاہیے۔ عوام کو شعور ہے اور وہ اب پی ٹی آئی کے بہلوائے میں نہیں آئیں گے۔


متعلقہ خبریں