اسلام آباد: ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی، اسکینگ مشین ڈھانپ دی گئی

ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی بارش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے لگی ہے اوراسکینگ مشین گیلی ہو گئی ہے۔ اسکینگ مشین کو حفاظتی نقطہ نظر سے پلاسٹک کور چڑھا کر ڈھانپ دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی غفلت، اسلام آباد ایئرپورٹ تباہی کے دہانے پر

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بھی پانی پہنچ گیا ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے دس جنوری کو ایئرپورٹ پر پروازوں کی تاخیر اور مسافروں کو درپیش مسائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر جس طرح ہوئی ہے اس سے لگتا ہے کہ کسی بھی دن گر جائے گا۔

اسلام آباد ایئر پورٹ کسی بھی دن گر جائے گا، چیف جسٹس

گزشتہ سال جنوری میں ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب 105 ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا قومی منصوبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو آئے روز مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہم نیوز نے گزشتہ سال بتایا تھا کہ الیکٹرانک سیڑھیاں خراب ہونا، واش رومز میں گندگی اور دیگر مسائل ایئرپورٹ پر معمول بن چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں