جامعہ پشاور میں مالی بحران: تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیاں ناممکن ہوگئیں

جامعہ پشاور میں مالی بحران: تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیاں ناممکن ہوگئیں

پشاور: جامعہ پشاور شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی سے بھی معذرت کرلی ہے۔

پشاوریونیورسٹی: فیس اضافہ کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جامعہ پشاور کے وائس چانسلر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو باقاعدہ مراسلہ بھیج دیا گیا ہے جس میں صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وائس چانسلر کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس فنڈز کی انتہائی قلت ہے جس کی وجہ سے نتخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیوں سے بھی قاصر ہیں۔

وائس چانسلر نے بھیجے گئے مراسلے میں واضح کردیا ہے کہ فنڈز کی قلت اس انتہا کو پہنچ چکی ہے کہ آئندہ ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کرسکیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق جامعہ پشاور کے وائس چانسلر نے اپنے مراسلے میں یہ افسوسناک بات بھی بتائی ہے کہ متعدد مرتبہ محکمہ تعلیم اور حکومت کو اس صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔

پشاور: مائیکرو بیالوجی کے کم عمر ترین پی ایچ ڈی اسکالر چل بسے

جامعہ پشاور کے وائس چانسلر نے وزیراعلیٰ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر 200 ملین روپے جاری کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں