اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 400 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 400 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41 ہزار 898 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 299 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 130 پوائنٹس کا ہوا اور انڈیکس 42 ہزار 429 کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔

کاروبار کے ابتدائی دو گھنٹے انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں 509 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی اور انڈیکس 41 ہزار 790 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 400 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 12 کروڑ، 71 لاکھ، 9 ہزار 630 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6 ارب، 35 کروڑ، 81 لاکھ، 2 ہزار 111 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کارکےکیساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری، گیس کی قیمت میں اضافہ مؤخر

گزشتہ روز منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ 240 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 299 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کاروبار کا اختتام 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 472 پوائنٹس پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں