کارکےکیساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری، گیس کی قیمت میں اضافہ مؤخر

مؤثر اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پایا، مشیر خزانہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ترکش کمپنی کارکے کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس سے پاکستان کے ذمہ 1.2 ارب ڈالر کے واجبات معاف ہوں گے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں گیس کے نرخوں میں اضافے سے متعلق سمری  کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں ای گورننس پروگرام کیلئے 10 کروڑ اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے خاندانوں کیلئے 8 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی فنڈز کے قیام کیلئے 1 کروڑ ڈالر منظور کیے گئے جو کہ عالمی بینک کے تعاون سے قائم کیا جا رہا ہے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے شیئرز کی نیلامی کیلئے سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں