شہباز شگری نے آئمہ بیگ سے محبت کا اظہار کردیا؟


معروف اداکار شہباز شگری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے آئمہ بیگ کے لیے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شکری نے آئمہ بیگ کے ساتھ ایک تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ (آئمہ بیگ) کی یہ مسکراہٹ میری جان لے لے گی اور اگر ایسا ہو جائے تو اس مسکراہٹ کے ساتھ زندگی کا اختتام کتنا حسین ہو۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہونے کی خبریں گزشتہ کچھ ماہ سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

دونوں فنکاروں کو اکثر ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا گیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دونوں اکثر ایک دوسرے کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، مگر اب شہباز شگری کی اس پوسٹ سے لگتا ہے کہ وہ آئمہ بیگ کی شدید محبت میں گرفتار ہیں۔

شہباز شگری نے آئمہ بیگ سے محبت کا اظہار کردیا؟

دونوں فنکاروں کی جوڑی کو دیگر اداکار  بھی بہت سراہ رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان پر محبتیں نچھاور کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں