آئی جی سندھ کے لیے نیا نام سامنے آگیا

آئی جی سندھ کے لیے نیا نام سامنے آگیا

کراچی: آئی جی سندھ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا۔ حکومت نے ڈاکٹر امیر شیخ کا نام تجویز کردیا ہے۔

وفاق نے آئی جی سندھ کے لیے عمران احمر کا نام تجویز کردیا

ہم نیوز کے مطابق حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کچھ دیر قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا ہے کہ حکومت سندھ آئی جی کے معاملے پر گورنر سندھ سے مشاورت نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم پانچ نام دے چکے ہیں چھٹا نام نہیں دیں گے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے جو کچھ کہا وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید کلیم امام ایک افسر ہیں اور ان کے بیان کی قانون اجازت نہیں دیتا ہے۔

حکومت  سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت آئینی و جمہوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی کی تبدیلی کے حوالے سے آئین میں گورنر کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزرا کے مابین ہونے والی مشاورت میں بھی یہ بات طے ہوئی تھی کہ گورنر سے اس ضمن میں کوئ مشاورت نہیں کی جائے گی۔

آئی جی سندھ کے تبادلے کی الجھن: وزیراعلیٰ سلجھن ڈھونڈنے زرداری کے پاس پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ نے ماورائے آئین و قانون کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانچ اور خیبرپختونخوا میں تین آئی جیز تبدیل ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں