سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی

سونا سستا

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی۔

ہم نیوز کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 91 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 171 روپے کمی سے 78190 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 400 پوائنٹس کی کمی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور روپے کی قدر مستحکم رہی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.80 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت پر دستیاب تھا۔


متعلقہ خبریں