پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کو مسترد کر دیا

ایل او سی کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور جنگی جنون کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا بیان پاکستان مخالف حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانات کا مقصد بھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے کیونکہ بھارت کو متنازعہ شہریت کے قانون کے بعد بین الاقوامی تنقید کا سامنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیانات کا مقصد انتہا پسند عناصر کو خوش کرنا ہے جبکہ بالاکوٹ واقعے کے بعد پاکستان کے جواب سے بھارت کو سبق حاصل کرنا چاہیئے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کیا کہ وہ بھارت کو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نے کیڈٹس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی فوج 7 سے 10 دن میں پاکستانی فوج کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان نے دہائیوں سے(مقبوضہ) جموں و کشمیر میں بھارت کیخلاف سازشی جنگ چھیڑ رکھی ہے جس سے ہمارے سینکڑوں لوگ اور سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں امریکی فوج کے انخلا سے مشرق وسطیٰ غیر محفوظ ہوگا، سعودی وزیر خارجہ

مودی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھارتی فوج نے متعدد بار اپنی حکومت سے سرحد پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی اجازت مانگی، لیکن نہیں دی گئی۔ بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نوجوان سوچ کے ساتھ آگے بڑ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں