کورونا وائرس: پاکستانی طالبعلم نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی


ووہان: چین کے شہر ووہان میں موجود پاکستانی طالبعلم ندیم بھٹی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ 500 طلبہ کو نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے یہ خوفناک انکشاف بھی کیا ہے کہ تاحال حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مدد نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو متاثرہ شہر سے کب اور کیسے نکالا جائے گا؟

کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والے کیمیکلز موجود نہیں ہیں، ابرارالحق کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ چین کے شہر ووہان میں موجود ہوزونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالبعلم ندیم بھٹی نے یہ بات اپنے ویڈیو پیغام میں کہی ہے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ووہان وہ شہر ہے جہاں سے کورونا وائرس شروع ہوا ہے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ اس وقت صورتحال نہایت گھمبیر ہے۔

ندیم بھٹی نے کہا ہے کہ ووہان میں سڑکیں، ریلوے اسٹیشن، ہوائی اڈے اور ٹیکسی اسٹینڈ سمیت پورا شہر بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانوں کو کمروں میں آئسو لیٹ کردیا گیا ہے۔

کرونا وائرس، وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

پاکستانی طالبعلم ندیم بھٹی کا کہنا ہے کہ اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اور وائرس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ وائرس روزآنہ کی بنیاد پر بڑھ رہا ہے اور ہزاروں افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں۔

ووہان کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں اس وقت 500 پاکستانی طلبہ موجود ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ، ملائیشیا، آسٹریلیا، ترکی اور بھارت سمیت دیگر ممالک نے اپنے اپنے طلبہ کو خصوصی طیارے بھیج کر واپس بلوا لیا ہے لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی مدد نہیں کی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستانی طالبعلم نے حکومتی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک صرف ہیومن یونیورسٹی کی جانب سے ایک ای میل بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان جا سکتے ہیں مگر یہ نہیں معلوم کہ کب اور کیسے جاسکتے ہیں؟

چین میں موجود پاکستانی طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق

ذرائع ابلاغ میں تسلسل کے ساتھ حکومتی شخصیات کی جانب سے یہ دعوے کیے جاتے رہے ہیں کہ چین میں موجود پاکستانی طلبہ سمیت دیگر افراد کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم ہے اور حکومت ان کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اب تو یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ چین میں موجود چار پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں