ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کی روک تھام پر توجہ دی جائے، وزیر اعظم

انٹرا افغان مذاکرات مزید مشکل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گندم کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں ملکی ضروریات، موجود اسٹاک اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدا لحفیظ شیخ اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹا بنیادی ضرورت ہے اور عوام کو کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ ملکی ضروریات کے مطابق گندم پوری کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یقینی بنایا جائے ملک کے کسی بھی حصے میں گندم یا آٹے کی کمی کی شکایت نہ ہو اور ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، لاہور میں چینی باشندوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے، تخمینوں اور طریقہ کار کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی نے گندم کے حوالے سے مجموعی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جبکہ گذشتہ سالوں میں گندم کی پیداوار، ملکی کھپت، ماضی میں گندم کی برآمدو درآمد پر بھی بریفنگ دی گئی۔

گندم و آٹا کے حوالے سے حالیہ دنوں میں پیش آنے والے حالات اور وجوہات پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملکی ضروریات کے مد نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) گندم کی درآمد کی اجازت دے چکی ہے اور گندم کی درآمد پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ یوحنا آباد، 5 سال بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک میں فصلوں اور اجناس کی پیداوار کے اعداد و شمار مرتب کرنے کا نظام اپ گریڈ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں