صوابی میں پولیو ٹیم پر حملہ، 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز جاں بحق

فوٹو: فائل


صوابی: پرمولی میر علی میں نامعلوم دہشت گردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 لیڈر ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری تھی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں کہ نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی تھی جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی ہیلتھ ورکر بھی دوران علاج جاں بحق ہو گئیں جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈی ایس پی اعجاز آبازئی کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او پرمولی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی مردان میں درج کر لیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل سمیت دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) محمود خان نے پولیو ٹیم پر حملے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کے پی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جاں بحق لیڈی ہیلتھ ورکرز کے اہلخانہ سے اظہار افسوس اور تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کی روک تھام پر توجہ دی جائے، وزیر اعظم

ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود نے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی، حکومت نے واقعے پر ایکشن لیا ہیں اور اس پر تحقیقات ہوں گی جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے گئی۔


متعلقہ خبریں