گھوٹکی: گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقاریب، بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد

گھوٹکی: گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقاریب، بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد

گھوٹکی: گرو گوبند سنگھ کے 353 جنم دن کی تقاریب  گردوارہ ڈہرکی میں شروع ہوگئی ہیں۔ ان تقاریب میں شرکت کے لیے بھارت سے گیارہ سکھ یاتری بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

قصور: حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پہ سکھ یاتریوں کی حاضری

ہہم نیوز کے مطابق گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقاریب میں شرکت کے لیے پہنچنے والے گیارہ سکھ یاتریوں میں دو خواتین اور 9 مرد شامل ہیں۔

بھارتی سکھ یاتریوں کے پاکستان پہنچنے پر ان کا استقبال آل پاکستان سکھ کمیونٹی کے صدر سردار تارہ سنگھ اور ان کے ساتھیوں نے کیا۔

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پہ سکھ یاتریوں کی حاضری

ہم نیوز کے مطابق سکھ یاتریوں کی آمد کے بعد سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کردیے گئے ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے تحت تین دن کے بعد سکھ یاتری یکم فروری کوبھارت واپس جانے کے لیے واہگہ بارڈر کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔ جنم دن کی تقاریب تین دن تک جاری رہیں گی۔


متعلقہ خبریں